2024 میں پاکستان نے 3.56 ارب ایپس ڈاؤن لوڈ کر کے نواں نمبر حاصل کیا

08:20 PM, 7 Oct, 2025

اسلام آباد:  دنیا بھر میں روزانہ اربوں موبائل ایپلیکیشنز ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہیں، اور پاکستان نے 2024 میں تقریباً 3.56 ارب ایپس ڈاؤن لوڈ کر کے دنیا میں نویں نمبر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

یہ مقام پاکستان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ 2022 میں بھی ملک نے 3.5 ارب ڈاؤن لوڈز کے ساتھ یہی رینک برقرار رکھا تھا، جو ڈیجیٹل ترقی کی گواہی دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان ایک ابھرتی ہوئی موبائل ایپ مارکیٹ کے طور پر سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 2022 میں ایپ ڈاؤن لوڈز میں 35 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کی بنیادی وجہ اسمارٹ فونز کی دستیابی اور انٹرنیٹ کی سہولیات میں بہتری ہے۔

عالمی سطح پر چین سب سے زیادہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے والا ملک ہے، جبکہ بھارت دوسرے، برازیل تیسرے اور انڈونیشیا چوتھے نمبر پر ہیں۔

ٹیکنالوجی کے ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور فری لانسنگ کے رجحان کے باعث یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ اگر یہ ترقی جاری رہی تو پاکستان مستقبل قریب میں دنیا کی بڑی ایپ مارکیٹوں میں شامل ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں