ماحولیاتی تحفظ کے لیے بڑا اقدام،سندھ میں ٹائر جلانے پر مکمل پابندی

05:28 PM, 7 Oct, 2025

کراچی :سندھ حکومت نے ماحولیاتی آلودگی اور انسانی صحت پر مضر اثرات کے پیش نظر صوبے بھر میں ٹائر جلانے والے تمام پلانٹس پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم اقدامات پر غور کیا گیا۔

سیکرٹری ماحولیات زبیر چنہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹائر جلانے سے فضا، مٹی اور پانی شدید آلودہ ہو رہے ہیں، اور اس کے نتیجے میں سانس، دل اور اعصابی بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سب اسٹینڈرڈ فیولز اور غیر محفوظ ایندھن کی تیاری و فروخت پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے "سندھ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی رولز" کے نام سے نئے ضوابط بھی تیار کر لیے ہیں، جن کے تحت تمام صنعتی پلانٹس کے لیے ماحولیاتی کنٹرول سسٹم، لائسنسنگ، اور اخراج کی حد کا تعین لازمی قرار دیا گیا ہے۔

زبیر چنہ کے مطابق ان قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں پلانٹس کی بندش، جرمانے اور ضبطی کی سزائیں شامل ہوں گی۔

مزیدخبریں