بھارت میں کھانسی کے سیرپ سے 14 بچوں کی موت، متعدد ریاستوں میں پابندیاں نافذ

05:10 PM, 7 Oct, 2025

مدھیا پردیش:بھارت کے مختلف علاقوں میں کھانسی کا سیرپ پینے سے 14 بچوں کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد مدھیہ پردیش، راجستھان اور تامل ناڈو سمیت کئی ریاستوں میں اس سیرپ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

مدھیہ پردیش میں 11 بچے سیرپ کے استعمال کے بعد ہلاک ہوئے، جبکہ دیگر ریاستوں میں بھی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اس کھانسی کے سیرپ میں زہریلے کیمیکل کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

دواساز کمپنی کے خلاف ادویات میں ملاوٹ اور متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کے تحت کرمنل مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک ڈاکٹر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کی مکمل تہہ تک پہنچا جا سکے۔

مزیدخبریں