سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی طلب میں غیر معمولی اضافہ، نئی سہولیات کا اعلان

05:01 PM, 7 Oct, 2025

ریاض:سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ دونوں ممالک کے مضبوط ہوتے تعلقات اور سعودی وژن 2030 کی ترقیاتی منصوبہ بندی ہے۔ پاکستانی ماہرین خصوصاً صحت، تعمیرات، خدمات اور ڈلیوری کے شعبوں میں مطلوب ہیں۔

پاکستان نے سعودی عرب کو بھیجی جانے والی افرادی قوت کی تعداد دوگنی کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن 62 مختلف مہارتوں میں سرٹیفیکیشن دے رہا ہے تاکہ ورکرز کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا جا سکے۔ سعودی حکومت نے بھی ملکی و غیر ملکی شہریوں کے لیے سہولیات میں اضافہ کیا ہے، اور پاکستان کی جانب سے ای ویزا سہولت متعارف کرائی جا رہی ہے تاکہ روزگار کے مواقع آسان بنائے جا سکیں۔

مزیدخبریں