لاہور:پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کے منصوبے کا تیسرا فیز عارضی طور پر مؤخر کر دیا ہے۔ یہ مرحلہ 5 اکتوبر سے شروع ہونا تھا، تاہم اب اسے دو ماہ کے لیے روک دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق فیز ٹو میں آؤٹ سورس کیے گئے اسکولوں کو مستحکم کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے، جس کے پیش نظر اگلا مرحلہ وقتی طور پر ملتوی کیا گیا ہے۔