جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں پر غور

02:00 PM, 7 Oct, 2025

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے ماہرین نے جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے ٹیم کے انتخاب پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ٹی 20 ٹیم میں 3 سے 4 کھلاڑیوں کی تبدیلی متوقع ہے۔

ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا کی کارکردگی بھی زیرِ بحث ہے کیونکہ وہ ٹیم کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ سینئر کھلاڑیوں کی واپسی اور نئے چہروں کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہو رہی ہے۔

بعض ارکان بابر اعظم کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔ ون ڈے ٹیم میں بھی چند تبدیلیاں متوقع ہیں لیکن ابھی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین تین ٹی 20 اور ون ڈے میچز کی سیریز 28 اکتوبر سے شروع ہو گی۔

مزیدخبریں