رواں سال کا پہلا 'سپر مون' آج نظر آئے گا

12:59 PM, 7 Oct, 2025

اسلام آباد : آج رات پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال کا پہلا 'سپر مون' دیکھا جائے گا۔ سپارکو کے مطابق، اس بار چاند زمین سے تقریباً 2 لاکھ 24 ہزار میل کے فاصلے پر ہوگا، جو عام چاند سے تقریباً 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

سپر مون سورج کے غروب ہوتے ہی مشرق کی طرف طلوع ہوگا اور صبح کے وقت طلوع آفتاب سے پہلے مغرب میں غروب ہو جائے گا۔ یہ خوبصورت منظر پاکستان کے آسمان پر بھی دکھائی دے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین کے سب سے قریب ہوتا ہے، اس وجہ سے یہ عام چاند سے بڑا اور زیادہ چمکدار لگتا ہے۔ اس سال مزید دو سپر مون آئیں گے، جن میں سب سے روشن سپر مون 5 نومبر 2025 کو اور تیسرا 5 دسمبر کو ہوگا۔

مزیدخبریں