وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس ڈیفنس کا اچانک دورہ

12:01 PM, 7 Oct, 2025

لاہور : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اچانک ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس ڈیفنس کا دورہ کیا جہاں وہ پاسپورٹ بنوانے آئے شہریوں سے ملے اور ان سے سہولتوں کے بارے میں پوچھا۔

شہریوں نے بتایا کہ اب پاسپورٹ بنوانے کا عمل بہت آسان اور تیز ہو گیا ہے، صرف پانچ منٹ میں باری آ جاتی ہے اور پاسپورٹ بھی مقررہ وقت پر مل جاتا ہے۔ پہلے یہاں طویل انتظار اور سسٹم کی خرابی کی شکایات عام تھیں، لیکن اب عملہ بہت مددگار ہے اور ہر چیز بہتر طریقے سے چل رہی ہے۔محسن نقوی نے عملے کی محنت اور بہترین انتظامات کو سراہا اور کہا کہ شہریوں کی خوشی اور اطمینان ہی ہماری کامیابی ہے۔

مزیدخبریں