معرکہ حق کی شاندار سالگرہ

09:10 AM, 8 May, 2026

معرکہ حق کی پہلی سالگرہ درحقیقت ہماری زمینی فتح ہی کی سالگرہ نہیں بلکہ ہماری غیرت و حمیت ہماری افواج کی سربلندی کی سالگرہ ہے پوری قوم (چند یوتھیاز کو چھوڑ کے) افواج پاکستان پاکستان کی عوامی اور عسکری قیادت کی شکرگزار ہے کہ مرنے سے قبل انہوں نے ہمیں ”فتح“ کے احساس سے روشناس کروا دیا۔
ہم نے ماضی کی گزشتہ دہائیوں میں خود کو اور اپنے بزرگوں کو کبھی ایسی شاندار فتح سے ہمکنار نہیں دیکھا 71ءکی جنگ میں ”ڈھاکہ“ فال ہونے کی خبروں پر گلی گلی بزرگوں کو روتے دیکھا ہمیں سارا بچپن یہ بتایا جاتا رہا کہ امریکہ ایک بٹن دبائے گا تو ہم پوری دنیا سمیت ختم ہو جائینگے۔ چند اینکرز تو ابھی تک ہمیں مغرب کے آگے کیڑے مکوڑے ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں‘ حیرت ہے کہ مئی میں بھارت کی جرا¿ت کے جواب میں جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کے بھارت کے لئے بیان (No Wait Our Responce) اب ہمارے جواب کا انتظار کرو اس سپاہی کی للکار کا اللہ تعالیٰ نے ایسا بھرم رکھا کہ پوری قوم فیلڈ مارشل کے پیچھے کھڑی بھارت کی منہ توڑ شکست کا نظارا کر رہی تھی بھارت کے سات رافیل طیارے فضا میں بے آسرا لہرا رہے تھے ان کے اسلحہ ڈپو کی فضاﺅں میں دھجیاں اڑ رہی تھیں ہمارے فضائیہ بری اور بحری فوج بھارت پر بیک وقت ٹوٹ پڑی تھی بھارت کے پرخچے اڑے ان کی ترجمان صوفیہ بی بی نے ٹی وی پر آکر جنگ بندی کی اپیل کی مودی امریکہ کے پیروں میں پڑا گڑگڑا رہا تھا ڈرونز فضاﺅں میں ہمارے نشانہ بازوں کا نشانہ بن رہے تھے۔
عوام پوری کی پوری اپنے سامنے میزائل چلاتے دیکھ رہی تھی کوئی شخص گھر نہیں بیٹھا ہمارا دل کرتا تھا ہم سب محاذ پر جا کر اپنی افواج کے ساتھ بھارت کے پرخچے اڑا دیں ہماری فوج کا اس قدر اپر ہینڈ Upper Hand تھا کہ نہ سائرن بجے نہ خوف آیا بھارت کا گودی میڈیا پوری دنیا میں ذلیل ہوا ایسے میں یوتھیاز کہہ رہے تھے کہ جنگ ہوئی ہی نہیں قوم یوتھ نے کفر کی حد تک وطن سے نفرت کی ایک شخص ایسا بیج بو گیا جس نے ہماری نوجوان نسل کو زہریلا بدتمیز بدتہذیب باغی اور وطن دشمن بنا دیا یہ وہی راتوں کو ڈی جیز کی دھنوں پر ٹرالوں پر اور سڑکوں پر ناچنے والے لوگ تھے انہیں احساس کمتری کا درس پڑھا کر نئے پاکستان کا خواب دکھایا گیا انہیں پاکستانی پرچم بانی پاکستان اور حب الوطنی سے نفرت کروا کر بے شناخت کیا گیا لفظ ”شعور“ کا غلط مفہوم بتایا گیا یہ لوگ پاکستان کی عظیم فتح کو نظرانداز کر کے بھارت کے ساتھ جا کھڑے ہوئے۔ خان کی بہنوں کے کے پی کی تباہی سے دل نہیں بھرا تو بھارتی چینلز کو پاکستان کے خلاف افواج کے خلاف دعوت جنگ دینے لگیں وہی جو ان کے خون میں شامل ہے بھائی جیل سے بھی آئی ایم ایف کے ترلے کرتا رہا کہ پاکستان کو کسی طرح ڈیفالٹ ہونے دیں اسے قرض کی ادائیگی نہ کریں یہ واپس نہیں کر سکتے ایسے ملک دشمن پتہ نہیں پاکستان میں کر کیا رہے ہیں کے پی میں ان کی حکومت کو نہیں ہونا چاہئیے تھا یہ پاکستان کی سالمیت کے لئے خطرہ ہے بندے میں ہزار برائیاں ہوں خیر ہے لیکن جس انسان میں وطن سے محبت کا جذبہ نہیں وہ انسان ہی نہیں....
آج الحمدللہ پاکستان پر اسی فتح کی وجہ سے وہ مقام آیا ہے کہ پوری دنیا پاکستان کی خارجہ پالیسی کو سراہ رہی ہے آج امریکہ چین ایران گلف ممالک روس ترکی سے لے کر سعودی عرب تک ہماری پرخلوص سیاست اور عسکری قیادت کی دھوم ہے۔
امریکہ جیسے بڑے ملک کا پاکستان کی عسکری برتری کو تسلیم کرنا اور بھارت کو باور کروانا کوئی کم کارنامہ نہیں پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل میں حب الوطنی کی مشترکہ خصوصیت نے دنیا بھر میں پاکستان کو وقار دلایا....۔
اس زمانے میں افغانستان کی دراندازی کو جس انداز میں پاکستان نے سبق سکھایا ہے اسی طرح کسی گروہ بندی کے بغیر ایران اور امریکہ کو عین جنگ کے درمیان ٹیبل پر لے آنا اسلام میں مذاکرات منعقد کروانا کوئی کم کارنامہ نہیں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی فہم و فراست کے ٹرمپ بھی معتقد ہیں وہ پاکستانی قیادت کی باربار مثال دیتے ہیں.... پاکستان کی موجود عسکری اور سیاسی قیادت کی معاملہ فہمی کا صدر امریکہ نے بھی باربار اعتراف کیا اور اسکے ساتھ ہی بھارت کو بارہا رافیل کی تعداد بھی گنواتے رہے۔
معرکہ حق پاکستان کی تاریخ میں گزشتہ تمام جنگوں کا خوش کن ازالہ کرتا ہے اس جنگ نے بھارت کی خوش فہمی بھی ختم کر دی اور پاکستان دشمن عناصر کو بھی ذلیل و خوار کر دیا۔
افواج پاکستان کے حضور محض نثر ہی کیوں؟ جتنا انہوں نے دل خوش کیا ہے تو شاعری میں بھی کیوں نہیں نذرانہ پیش کروں۔
ہم چیر کے رکھ دیں مگر ذہن میں رکھنا
گو امن کے داعی ہیں مگر ذہن میں رکھنا
شاہین جھپٹتے ہیں تو پھر کچھ نہیں بچتا
مسکن ہے عقابوں کا ادھر ذہن میں رکھنا
ہم بیٹوں کو گھٹی میں پلاتے ہیں شہادت
ہم جنتی ماﺅں کا نگر ذہن میں رکھنا

مزیدخبریں