وزیراعظم پاکستان اور قطری وزیراعظم کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

08:03 PM, 7 May, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور اہم علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام قطر کے امیر کے جلد دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں، اور یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے قطر کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔

قطر کے وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ تمام باہمی امور پر قریبی رابطے اور مشاورت کا سلسلہ مستقبل میں بھی برقرار رکھا جائے گا۔
 
 
 

مزیدخبریں