گلگت :وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے ہیں جہاں وہ خطے کی تقدیر بدلنے والے اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں خطے میں امن و امان کی صورتحال اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے لیے درج ذیل بڑے منصوبوں کا اعلان کیا ہےاس میں جرائم کی روک تھام اور سیکیورٹی کے لیے جدید مانیٹرنگ سسٹم، بجلی کے بحران کے خاتمے کے لیے گرین انرجی کا فروغ۔ تعلیمی مراعات: طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم اور 4 بڑے دانش اسکولوں کے قیام کا سنگِ بنیاد شامل ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانا ان کا مشن ہے۔ دانش اسکولوں کا قیام پسماندہ علاقوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں میل کا پتھر ثابت ہوگا۔ وفاقی وزراء کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ مختلف اجلاسوں میں شریک ہے، جس کا مقصد وفاق اور گلگت بلتستان کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
گلگت بلتستان کے لیے بڑا ریلیف پیکیج: وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ، سیف سٹی اور سولر منصوبوں سمیت لیپ ٹاپ سکیم کا افتتاح
10:35 AM, 7 May, 2026