اسلام آباد:6 اور 7 مئی 2025 کی وہ رات جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فضاؤں میں جرات و شجاعت کی نئی داستان رقم کی، اسے آج ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ آپریشن ’بُنْيَانٌ مَرْصُوْصٌ‘ کے دوران دشمن کو ملنے والی عبرتناک شکست کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ برس ہونے والے اس طویل فضائی معرکے میں پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا بے مثال مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 7 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے۔ اس کارروائی نے عالمی دفاعی ماہرین کو بھی دنگ کر دیا جب پاکستان کے جے ایف-17 تھنڈر اور جے-10 سی نے دشمن کے نام نہاد ناقابلِ تسخیر طیاروں کا شکار کیا۔
اس آپریشن کی سب سے بڑی کامیابی بھارت کے جدید ترین 4 رافیل (Rafale) طیاروں کی تباہی تھی، جس پر دہلی سرکار کو شدید ناز تھا۔ اس کے علاوہ ایک مگ-29 اور ایک ایس یو-30 (Su-30) بھی شاہینوں کے غصے کا نشانہ بن کر زمین بوس ہوئے۔
پاک فضائیہ کے اس بھرپور جواب نے دشمن پر ایسی دھاک بٹھائی کہ اسے دوبارہ سر اٹھانے کی جرات نہ ہو سکی۔ بھارتی فضائیہ کا تکبر چکنا چور کرنے والے ان بہادر سپوتوں کو نیو نیوز کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ آپریشن ’بُنْيَانٌ مَرْصُوْصٌ‘ محض ایک فوجی کارروائی نہیں بلکہ دشمن کے لیے ایک پیغام تھا کہ ارضِ پاک کی فضائی سرحدیں ناقابلِ تسخیر ہیں۔
بھارتی فضائیہ کا غرور خاک میں: آپریشن ’بُنْيَانٌ مَرْصُوْصٌ‘ کی پہلی سالگرہ، پاک فضائیہ کی تاریخی فتح کے ایک سال مکمل
09:39 AM, 7 May, 2026