ایران کے افزودہ یورینیم کا خاتمہ امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ ہدف:نیتن یاہو

12:07 AM, 7 May, 2026

یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم  بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے پاس موجود افزودہ یورینیم کو ختم کرنا اسرائیل اور امریکا کی مشترکہ ترجیحات میں شامل ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ وہ آج امریکی صدر سے رابطہ کریں گے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان پالیسی سطح پر مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔

نیتن یاہو کے مطابق واشنگٹن اور تل ابیب کے مقاصد یکساں ہیں، جن میں اہم ترین ہدف ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت کو مکمل طور پر روکنا بھی ان کی اسٹریٹجک پالیسی کا بنیادی جزو ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں