اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف آج رات قوم سے اہم خطاب کریں گے، جس میں وہ حالیہ بھارتی حملے اور اس کے بعد پاکستان کی جوابی کارروائی پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا خطاب رات 9 بج کر 30 منٹ پر پاکستان ٹیلی ویژن پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں بھارتی جارحیت، شہداء کی قربانیوں اور پاک افواج کی جرأت مندانہ کارروائی پر روشنی ڈالیں گے۔ وہ قوم کو اب تک کیے گئے حکومتی اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے۔
یہ خطاب ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب خطے کی صورتحال کشیدہ ہے اور پوری قوم حکومتی مؤقف جاننے کی منتظر ہے۔