عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

05:37 PM, 7 May, 2025

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 356,900 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 684 روپے مہنگا ہو کر 305,984 روپے کا ہو گیا ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں 8 ڈالر فی اونس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد سونا 3385 ڈالر فی اونس پر فروخت ہو رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا بھر میں اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور مہنگائی کے باعث سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے خرید رہے ہیں، جس کی وجہ سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

 
 

مزیدخبریں