بھارتی جارحیت میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا 7 سالہ بیٹا شہید

02:16 PM, 7 May, 2025

اسلام آباد : پاکستانی فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا 7 سالہ بیٹا، ارتضیٰ عباس، بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری کے نتیجے میں شہید ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی جارحیت کے دوران پیش آیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی اس بلااشتعال کارروائی نے نہ صرف معصوم شہریوں کی جان لی بلکہ پوری قوم کو غم و کرب میں مبتلا کر دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے بچوں اور معصوم افراد کو نشانہ بنانا درندگی کی بدترین مثال ہے۔

پاکستانی قوم اور افواج اس نقصان کا بدلہ لینے کے لیے پرعزم ہیں اور دشمن کو مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ گزشتہ رات کے بھارتی حملوں میں مجموعی طور پر 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں