لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھارتی جارحیت کے جواب میں شاندار کارروائی کرنے پر پاک فضائیہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی غرور، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈہ آج فضاؤں میں جل کر راکھ ہو چکا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ضرور ہے، مگر اپنی سرزمین کے دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف دفاع نہیں بلکہ ایک تاریخی لمحہ ہے، جس نے دشمن کو بتا دیا ہے کہ پاکستان کو آزمانے والے ہمیشہ نقصان اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو اپنی بہادر افواج، پائلٹس اور جوانوں پر فخر ہے، جنہوں نے ایک بار پھر دشمن کو کرارا جواب دیا۔ "ہم اپنے محافظوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔"