بھارت کے حملے کے بعد قومی سلامتی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع ، اہم فیصلے متوقع

11:44 AM, 7 May, 2025

اسلام آباد  :  بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد قومی سلامتی کا اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہیں۔

اس اجلاس میں بھارت کی جارحیت کے بعد کی صورتحال اور کشیدگی پر تفصیل سے بات کی جائے گی، اور قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاک فوج کی جانب سے بھارتی حملے کے جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں کچھ اہم فیصلے متوقع ہیں جو مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم ثابت ہوں گے۔

مزیدخبریں