پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کر دیں

11:27 AM, 7 May, 2025

لاہور : پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں۔ پی اے اے کی جانب سے جاری کیے گئے نئے نوٹم کے مطابق، پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران فضائی حدود کو معطل کیا گیا تھا، لیکن اب یہ مکمل طور پر دستیاب ہیں اور فضائی آپریشن دوبارہ شروع ہو چکے ہیں۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کو اپنی ایئرلائنز سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، کیونکہ پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ ایئرلائنز خود کریں گی۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے، اور دوپہر 12 بجے کے بعد پروازیں دوبارہ چلنا شروع ہو جائیں گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی حملوں کے باوجود پاکستان کے مختلف شہروں میں لوگوں نے معمولات زندگی میں خلل نہیں آنے دیا اور وہ بلا خوف و خطر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں