پاک بھارت کشیدگی: پنجاب حکومت کا سکیورٹی ہائی الرٹ، حساس مقامات کی کڑی نگرانی کا حکم

11:16 AM, 7 May, 2025

لاہور: بھارت کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ حساس تنصیبات اور اہم مقامات پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے کے دو اضلاع پر بھارتی حملے ہو چکے ہیں، اور مستقبل میں مزید حملوں کا خطرہ موجود ہے۔ اسی لیے تمام ضلعی پولیس سربراہان، کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام کو سکیورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق، حساس علاقوں میں کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انٹرنل سکیورٹی وِنگ نے اس سلسلے میں ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں تمام اضلاع میں الرٹ رہنے اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

مزیدخبریں