ترکیہ کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، بھارتی جارحیت پر اظہار یکجہتی

10:54 AM, 7 May, 2025

انقرہ :ترکیہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے بلااشتعال حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی ظاہر کی۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے بھارتی جارحیت اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ ہے اور اس مشکل وقت میں اس کی حمایت کرتا ہے۔

حاقان فدان نے علاقائی سکیورٹی کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تشویش ظاہر کی اور دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے اور ایک دوسرے سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں