بھارت نے پاکستان کے ہاتھوں اپنے طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی

09:53 AM, 7 May, 2025

نئی دہلی: بھارت نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں اس کے جنگی طیارے تباہ ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے ان طیاروں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کر دی ہیں جنہیں پاکستان کی فوج نے مار گرایا۔

گزشتہ رات بھارت نے پاکستان کے مختلف چھ مقامات پر حملہ کیا اور 24 میزائل فائر کیے، جس سے 8 شہری شہید اور 35 زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے جواب میں پاکستان کی فوج نے فوری اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز مار گرائے اور 3 ڈرون بھی تباہ کیے۔

پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی کئی چیک پوسٹیں اور بریگیڈ ہیڈکوارٹرز بھی تباہ کر دیے۔ بھارت کی اس کارروائی کے بعد پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی پر بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا.

مزیدخبریں