ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

07:57 PM, 7 Mar, 2026

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں حالیہ دنوں کی کمی کے بعد آج دوبارہ نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث خریداروں کو مہنگے دام ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 230 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 844 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 61 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 171 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں