تہران : مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران نے پڑوسی ممالک کے حوالے سے اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ دے دیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ایران اپنے کسی بھی پڑوسی ملک کے خلاف کوئی میزائل حملہ یا فوجی کارروائی نہیں کرے گا، بشرطیکہ ان ممالک کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہو۔
ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایران کی عبوری لیڈرشپ کونسل نے پڑوسی ممالک کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت نہ کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
صدر پزشکیان نے کہا، "ہماری علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے، ہم حالیہ صورتحال پر پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ایرانی صدر نے مزید کہا ایران خطے میں امن کے لیے سنجیدہ ہے اور کچھ ممالک کی جانب سے شروع کی گئی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے، تاہم یہ کوششیں ان ممالک کو کرنی چاہئیں جنہوں نے تنازع شروع کیا۔
صدر نے دوٹوک پیغام دیا کہ ملک کی خود مختاری اور وقار کے دفاع میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی جائے گی، لیکن ایران خود پہل نہیں کرے گا۔
"پڑوسی ممالک پر میزائل حملے نہیں کریں گے"، صدر مسعود پزشکیا ن
01:18 PM, 7 Mar, 2026