لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا بخوبی جانتا ہے اور دفاعی و سفارتی محاذ پر ایک طاقتور ریاست کے طور پر سامنے آیا ہے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ملکی قیادت نے مشکل حالات کے باوجود پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند کیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے عالمی مارکیٹ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم اور دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھتی ہیں، تو اس کا اثر دنیا کے ہر ملک پر پڑتا ہے، جس سے پاکستان بھی متاثر ہوتا ہے۔
عالمی چیلنجز کے باوجود حکومت معیشت کو استحکام دینے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔عطا اللہ تارڑ نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی مشترکہ حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے دفاعی اور سفارتی سطح پر جو تال میل دکھایا ہے، اس نے پاکستان کو ایک مضبوط قلعہ بنا دیا ہے۔ پاکستان کی آواز اب عالمی فورمز پر سنی جاتی ہے اور ہماری دفاعی صلاحیتیں کسی بھی دشمن کے لیے واضح پیغام ہیں۔
پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر، عالمی سطح پر مضبوط ملک بن کر ابھرے ہیں: عطا اللہ تارڑ
01:04 PM, 7 Mar, 2026