راولپنڈی / شمالی وزیرستان : پاک افغان سرحدی پٹی اور شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے "فتنہ الخوارج" اور افغان طالبان کے خلاف آپریشن غضب للحق کے تحت زمینی اور فضائی کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران کی جانے والی کارروائیوں میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
پاک فوج کی مؤثر حکمت عملی اور فضائی حملوں کے نتیجے میں اب تک کی صورتحال درج ذیل ہے۔ افغان طالبان کی متعدد اہم چیک پوسٹیں اور دفاعی مورچے مکمل طور پر ملیا میٹ کر دیے گئے ہیں۔ پاک فوج کی شدید گولہ باری اور فضائی حملوں کے سامنے بزدل دشمن ٹھہر نہ سکا اور اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گیا ہے۔
مختلف مقامات پر دشمن کا چھوڑا ہوا بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
آپریشن غضب للحق: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فیصلہ کن پیش قدمی، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ
12:51 PM, 7 Mar, 2026