لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جنگ کا بہانہ بنا کر پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب اب حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور صوبے کے ہر کونے میں ترقیاتی کام نظر آئیں گے۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے دی گئی 10 مارچ کی ڈیڈ لائن کے مطابق ریلیف کی فراہمی جاری ہے۔ اب تک 25 لاکھ 3 ہزار 897 مستحق خاندانوں کو 'رمضان نگہبان کارڈ' تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ صوبے بھر میں 422 مختلف مقامات پر افطاری کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی مستحق محروم نہ رہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون میں غیر معمولی بارشوں کی پیش گوئی کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حکومت نے پیشگی حفاظتی اقدامات کے تحت صوبہ بھر میں 83 نئے ڈسپوزل اسٹیشنز پر کام شروع کر دیا ہے۔ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو اربن فلڈنگ جیسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پنجاب حکومت کا بڑا ایکشن: پٹرولیم کی ذخیرہ اندوزی پر پابندی، 25 لاکھ سے زائد رمضان کارڈز تقسیم
12:15 PM, 7 Mar, 2026