ماسکو / تہران : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ایران کی خودمختاری کے دفاع کے لیے تہران کے ساتھ کھڑے ہونے کا دوٹوک اعلان کر دیا ہے۔ پیوٹن نے ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت اور ان کے اہل خانہ کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس محض سفارتی سطح پر نہیں بلکہ عملی طور پر بھی ایران کی مدد کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روس خفیہ طور پر ایران کو امریکی فوجی اہداف، بحری جہازوں اور جنگی طیاروں کی لوکیشن فراہم کر رہا ہے۔ ایران نے روس سے حاصل کردہ حساس معلومات کی مدد سے امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول سائٹس کو نشانہ بنایا ہے۔
روس کی جانب سے انٹیلی جنس شیئرنگ نے خطے میں امریکی دفاعی پوزیشن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔
روس کا ایران کی خودمختاری کے دفاع کا اعلان: پیوٹن اور صدر پزشکیان کا اہم ٹیلیفونک رابطہ
11:59 AM, 7 Mar, 2026