لاہور : ڈیزل کی قیمتیں بڑھتے ہی ٹرانسپورٹ سیکٹر نے کرایوں میں 25 فیصد تک اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن اور پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فیول مہنگا ہونے کے بعد پرانے ریٹس پر کام کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔
گڈز ٹرانسپورٹرز نے لاہور سے مختلف شہروں کے لیے مال برداری کے نئے ریٹس جاری کر دیے ہیں. لاہور تا کراچی: کرایہ 1 لاکھ 8 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 33 ہزار روپے ہو گیا۔
لاہور تا کوئٹہ: کرایہ 1 لاکھ 30 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 65 ہزار روپے مقرر۔ لاہور تا راولپنڈی: کرایہ 65 ہزار سے بڑھا کر 80 ہزار روپے کر دیا گیا۔
مسافروں کے لیے بھی سفر مہنگا ہو گیا ہے کیونکہ پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے تمام بین الصوبائی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔