اترپردیش: بھارت میں کبھی کبھی شادی کے حوالے سے عجیب و غریب کہانیاں سامنے آتی ہیں، اور ایک ایسا ہی دلچسپ واقعہ اترپردیش کے ضلع ہردوئی سے سامنے آیا، جہاں ایک نوجوان نے اپنی شادی نہ ہونے کی پریشانی کے حل کے لیے پولیس سٹیشن کا دروازہ کھٹکھٹایا۔
یہ واقعہ مادھو گنج گاؤں کا ہے، جہاں نوجوان نے کئی مہینوں سے شادی کے لیے کوشش کی تھی لیکن کامیاب نہ ہو سکا۔ اس نے فیصلہ کیا کہ اب وہ پولیس اسٹیشن جا کر اپنی پریشانی کے بارے میں مدد مانگے گا۔
نوجوان نے پولیس سٹیشن پہنچ کر ایس ایچ او کے کے یادو سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ کئی بار کوشش کر چکا ہے، مگر کسی تعلیم یافتہ لڑکی سے شادی نہیں کر پایا۔ اس نے پولیس سے درخواست کی کہ اس کی شادی کسی پڑھی لکھی لڑکی سے کرائی جائے۔
پولیس افسر اس نوجوان کی غیر معمولی درخواست سن کر ہیران رہ گئے، لیکن انہوں نے نوجوان کو تسلی دی اور اس کا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا۔ اس واقعے کے بعد نوجوان کی درخواست سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اور لوگوں نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔