انتساب

09:19 PM, 7 Mar, 2025

٭جناب کلاب کے نام
٭جناب قصیٰ (زید) کے نام
٭ جناب جناب عبد مناف (مغیرہ) کے نام
٭جناب ہاشم (عمرو) کے نام 
٭حضرت عبدالمطلب علیہ السلام (شیبہ) کی شفقت و عظمت کے نام
٭حضرت عبداللہ سلام اللہ علیہ کی خوبصورتی، خوش جمالی، پیشانی سے اٹھنے والے نور کے نام
٭مغیرہ بن عبداللہ مخزومی جس نے حضرت عبداللہ کی قربانی کے بدلے استخارہ کے ذریعے فدیہ دینے کا مشورہ دیا کے نام
٭عرافہ (کاہنہ) کے نام جس نے استخارہ میں آنے والی دیت میں اونٹ قربان کرنے کا طریقہ اور تعداد بتائی
٭جو حضرت عبدالمطلب نے حضرت عبداللہ کے لیے 101 اونٹ قربان کیے اُس شفقت پدری کے نام
٭ حضرت وہب پدر جناب حضرت آمنہ سلام اللہ علیہا کی قسمت کے نام
٭اُن لمحوں کے نام جب حضرت عبدالمطلب دولہا حضرت عبداللہ اور دلہن سیّدہ آمنہ بنت وہب سلام اللہ علیہان کے نکاح کا خطبہ فرما رہے تھے
٭حضرت عبداللہ کے آسودہ لحد ہونے کی خبر سن کر حضرت سیّدہ آمنہ سلام علیہ علیھاکے صبر کے نام
٭ابرہہ کے لشکر پر حملہ کرنے والی ابابیلوں کے نام
٭اس عظیم گھڑی کے نام جب حضرت عبدالمطلب کو آقاﷺ کی ولادت کی خبر سنائی گئی
٭حضرت عبداللہ کی کنیز اُم ایمن نے آقاﷺ کی کھلائی بننے کا شرف حاصل کیا کے نام
٭اُس تاریخی گھڑی کے نام جب کائنات کے والی کو محمدﷺ نام دیا گیا
٭جناب بی بی ثوبیہ کے نام جن کی رضاعت میں سرکار رہے اور امیر حمزہؓ بھی
٭بنی سعد کی جناب حلیمہ سعدیہ کی قسمت کے نام
٭بی بی حلیمہ کی بیٹی شیما کے نام جو کم سن والی ¿ کائناتﷺکو اپنی گود میں کھلاتی رہیں
٭حضرت حلیمہ کے سادہ اور چھوٹے سے گھر کے نام جہاں آقا کریمﷺ کا بچپن گزرا
٭حبشہ کے نصاریٰ کے قافلہ کی بصیرت کے نام جنہوں نے تین سال کی عمر کے کم سن آقاﷺ کے عظیم الشان ظہور کو جان لیا 
٭عیسائی راہب بحیرہ کے نام جس نے حضرت ابو طالب کے ساتھ 12 سال سے بھی کم عمر میں سفر شام کے دوران آپﷺ نبوت کی علامات بتائیں
٭اُداسی کے اُن لمحوں کے نام جو قبیلہ بنی نجار میں اُس گھر کودیکھ کر والی¿ کائنات کو ہوئی جہاں اُن کے والد ماجد کی آخری سانسوں کی مہک تھی۔
٭جب پہلی بار آقاﷺ اپنی والدہ ماجدہ اور کنیز بی بی ایمن کے ساتھ اپنے والد گرامی کے مزار پر گئے ان پُر درد گھڑیوں کے نام جب کائنات کی برگزیدہ ہستی سرکار کی والدہ ماجدہ نے حضرت عبداللہ مرحوم کی قبر پر اُن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا عبداللہ نہ اونٹ آئے نہ گھنٹیاں بجیں۔ نہ آپ آئے دیکھو! اللہ نے ہمیں کیسا خوش جمال بیٹا عطا کیا ہے جوبالکل آپ سے مشابہہ ہے۔ 
٭بوجھل اور اس ناقابل بیان پہاڑ سے زیادہ دکھ کے نام(واقعات سنان) 
٭ابو ا کے مقام پر کمسن والی ¿ کائنات کی بے سرو سامانی پر غلاموں کی دل گرفتگی کے نام
٭اُن ساعتوں پر دلوں کے اجڑنے کے نام جب کم سن والی ¿ کائنات اپنی والدہ ماجدہ کی تدفین دیکھ رہے تھے
٭سانحہ والد ماجد کا آخری لفظ سناتے ہوئے سرکار کی والدہ نے آخری سانس لیا، اس بے بسی اور اس دکھ کے نام
٭اُن راہوں کو سلام جب کم سن والی ¿ کائنات اپنی والدہ ماجدہ کی تدفین کے بعد آیا بی بی ام ایمن کے ساتھ مکہ کی طرف رواں تھے
٭8 سال کی عمر میں والدہ ماجدہ کے بعد سرکارﷺ کے دادا کی مفارقت سے ٹوٹنے والے غم کے پہاڑ پر سرکار کے صبرکے نام۔
٭حضرت زبیر (تایا) جنہوں نے اول اول کفالت کی،کے نام 
٭حضرت ابو طالب کی طرف سے کی گئی کفالت و محبت ، اور سرکار کی خاطر اٹھائی جانے والی تکلیفوں اور صبر کے نام
٭حرب الفجار میں مکہ کی جیاد نامی پہاڑی کے نام جہاں آقاﷺ لڑکپن میں بکریوں کی نگہبانی کرتے رہے
٭اُن گھڑیوں کے نام جب حضرت ابو طالب علیہ السلام جناب خویلد کی بیٹی سیّدہ حضرت خدیجہؓ کے کام (تجارت) کے لیے آپ کے پاس تشریف فرما ہوئے اور کاروباری وکالت کی بات طے کی
٭اُن مبارک لمحوں کے نام جب آقائے کائناتﷺ کی حضرت خدیجة الکبریٰ ؓ سے پہلی ملاقات ہوئی
٭جناب خدیجة الکبریٰ ؓکی بہن (منہ بولی بہن) نفیسہ کے نام جنہوں نے جناب خدیجہؓ کی طرف سے پیغام عقد آقا کریمﷺ تک پہنچایا
٭اُن عظیم لمحوں کے نام جب آقائے کائناتﷺ کا جناب خدیجہؓ بنت خویلد سے نکاح ہوا جس کا خطبہ جناب حضرت ابو طالب نے پڑھا
٭حجرِ اسود کی تنصیب کی گھڑیوں کے نام

مزیدخبریں