وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان کو ٹڈاپ کرپشن کیس میں بری کر دیا

07:20 PM, 7 Mar, 2025

کراچی: وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس میں یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان کو تین مختلف مقدمات میں بری کر دیا۔

 عدالت میں پیش ہونے والے گیلانی نے کیس کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ انہیں اس کا علم تھا اور جج کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جیل سے انہیں کوئی خوف نہیں ہے۔

 عدالت نے ان پر لگے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں با عزت بری کیا۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کیس اتحادی حکومت نے بنایا تھا، تاہم وہ اس کے خلاف کوئی گلہ نہیں رکھتے اور حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں