کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ایک لاکھ 14 ہزار 684 پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی۔ اس دوران 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے باعث مارکیٹ میں خوشگوار رجحان برقرار رہا۔
گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آ گئی، اور ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 279.75 روپے تک پہنچ گیا۔