سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی، وزیراعظم نے نیا ایس آر او جاری کر دیا

07:14 PM, 7 Mar, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی ہے.
 جس کے تحت گریڈ 22 میں پروموشن کے لیے افسر کا کیس صرف دو مرتبہ زیر غور آ سکے گا۔ اس نئے ایس آر او کے مطابق، اگر افسر کا کیس دو مرتبہ پروموشن کے لیے زیر غور آنے کے باوجود کامیاب نہ ہو، تو اسے دوبارہ زیر غور نہیں لایا جائے گا اور وہ افسر اپنے سابقہ گریڈ میں ریٹائر تصور ہو گا۔ اس تبدیلی کا نوٹیفکیشن گزٹ آف پاکستان میں جاری کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں