9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی پر حکومتی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

03:58 PM, 7 Mar, 2025

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے حوالے سے دائر حکومتی اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ 10 مارچ سے  سماعت کرے گا۔

حکومتی درخواستوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔ پنجاب حکومت نے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، اور 16 اپیلوں پر 11 مارچ کو سماعت ہوگی۔ اسی طرح، 12 مارچ کو تین رکنی بینچ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی  اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں