ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کے باہر سمارٹ لاکرز کی سہولت فراہم کر دی ہے تاکہ وہ اپنے سامان کو محفوظ طریقے سے رکھ کر عبادات میں بلا روک ٹوک حصہ لے سکیں۔
مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں زائرین کے سامان کے لیے سمارٹ لاکرز متعارف کرائے گئے ہیں، جن کا مقصد دوسرے شہروں سے آنے والے زائرین کی سہولت کو مدنظر رکھنا ہے۔ ان لاکرز میں سامان رکھ کر زائرین آرام سے عمرہ یا طواف کر سکیں گے۔
مسجد الحرام میں سامان لے جانے کی ممانعت کی وجہ سے اکثر زائرین کو مشکلات کا سامنا ہوتا تھا، لیکن اب اس سہولت کی مدد سے وہ اپنی عبادات میں کسی پریشانی کا سامنا کیے بغیر حصہ لے سکیں گے۔ رمضان کے دوران یہ لاکرز 24 گھنٹے دستیاب ہوں گے، اور ان میں سامان رکھنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، تاکہ زائرین کا سامان محفوظ رہ سکے۔