پنجاب میں رمضان کے دوران اساتذہ کو ہفتہ کی چھٹی دی گئی

03:31 PM, 7 Mar, 2025

 لاہور: پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کو رمضان المبارک کے دوران ہفتہ کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اس سلسلے میں نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مراسلے کے مطابق، رمضان کے مہینے میں یہ فیصلہ اساتذہ کو ہفتہ کو چھٹی دینے کے لیے کیا گیا ہے، جب کہ طلبا کو پہلے ہی ہفتے کو چھٹی دی جا چکی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کے بعد یہ رعایت اساتذہ کو فراہم کی گئی ہے۔

تمام سرکاری سکولوں کو اس فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ رمضان میں اساتذہ کو بھی آرام کا موقع مل سکے۔

مزیدخبریں