پاکستان کی نئی کابینہ: وزیروں اور مشیروں کو قلمدان سونپے گئے

03:16 PM, 7 Mar, 2025

اسلام آباد:  7 مارچ 2025 کو پاکستان کی وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی گئی ہے، اور نئے وزیروں، معاونین خصوصی اور مشیروں کو مختلف وزارتوں کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، مختلف وزارتوں کے قلمدان کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

نئے وفاقی وزیروں میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری کو پارلیمانی امور کا قلمدان، علی پرویز ملک کو وزارت پٹرولیم، اور اورنگزیب خان کھچّی کو قومی ورثہ کی وزارت دی گئی ہے۔ اسی طرح، حنیف عباسی کو وزیر ریلوے اور خالد مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

کابینہ میں اس تبدیلی کے بعد حکومتی حکمت عملی کے مطابق وزیروں اور وزیر مملکتوں کی نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں تاکہ اہم امور پر بہتر توجہ دی جا سکے۔

مزیدخبریں