وزیراعظم نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا، چاروں وزرائے اعلیٰ اسلام آباد پہنچیں گے

08:06 PM, 7 Jun, 2026

اسلام آباد: ملک کے آئندہ مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی بجٹ اور معاشی اہداف کو حتمی شکل دینے کے لیے قومی اقتصادی کونسل کا اہم ترین اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور کونسل کے دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔
اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ، پبلک سیکٹر انویسٹمنٹ اور ملک کے اہم معاشی و سماجی اعشاریوں  کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی افتتاحی پریزینٹیشن کے بعد چاروں صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرامز (ADPs) کا جائزہ لیا جائے گا۔
رواں مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال، میگا منصوبوں کی مانیٹرنگ رپورٹ اور گذشتہ ایک سال (اپریل 2025 سے مارچ 2026) کے دوران CDWP اور ایکنک  کی پیش رفت رپورٹ بھی کونسل کے سامنے رکھی جائے گی۔
قومی اقتصادی کونسل کا یہ اہم ترین اجلاس کل دوپہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس کے فیصلوں کی روشنی میں ہی وفاق اور صوبوں کے آنے والے بجٹ تیار کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں