12 مہاجر نشستوں کو آئینی تحفظ حاصل ہے، انتظامی فیصلے سے تبدیلی ناممکن؛سپریم کورٹ آزاد کشمیر کا صدارتی ریفرنس پر فیصلہ

03:56 PM, 7 Jun, 2026

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کی اعلیٰ ترین عدالت نے مہاجر نشستوں کے تنازع پر دائر صدارتی ریفرنس پر اپنی حتمی آئینی رائے کا اعلان کرتے ہوئے آزاد کشمیر حکومت کے مؤقف کی توثیق کر دی ہے۔

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ اسمبلی میں مہاجرین کے لیے مختص 12 نشستیں عبوری آئین کے آرٹیکل 22 کے تحت محفوظ ہیں اور انہیں مکمل آئینی تحفظ حاصل ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ کسی بھی صدارتی یا انتظامی حکم نامے کے ذریعے ان نشستوں کی حیثیت یا تعداد میں کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مہاجر نشستوں کے معاملے میں کسی بھی قسم کی ردوبدل یا ترمیم کے لیے آئین کے آرٹیکل 33 کے تحت باقاعدہ آئینی ترمیم کا راستہ اختیار کرنا لازم و ملزوم ہے۔ آئینی ترمیم کے بغیر ان نشستوں میں تبدیلی کی کوئی بھی کوشش آئین و قانون کے منافی ہوگی۔

مزیدخبریں