ملک بھر میں سورج آگ برسانے کو تیار؛ ہیٹ ویو کا ریڈ الرٹ جاری، پارہ 51 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی

10:38 AM, 7 Jun, 2026

اسلام آباد:ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات؛ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں کے لیے شدید ترین گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کا باقاعدہ ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ کے مطابق جھلسا دینے والی یہ گرمی آج سے شروع ہو کر 12 جون تک برقرار رہے گی۔
اندرون سندھ اور بلوچستان ریڈ زون میں صوبہ سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقے شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جہاں درجہ حرارت ریکارڈ 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ کراچی میں پارہ 45 ڈگری: کراچی کے شہریوں کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی ہے، جہاں ہیٹ ویو کے باعث پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے، جس کے ساتھ حبس کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔
پنجاب کے مختلف اضلاع بھی شدید ترین تپش کی زد میں ہوں گے، جہاں سورج کی سکتہ خیز لہر کے باعث درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے وقت دھوپ میں نکلنے سے مکمل گریز کریں، سر اور گردن کو گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے لیموں پانی اور او آر ایس کا استعمال بڑھا دیں۔

مزیدخبریں