گلگت:گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ صبح 8 بجے سے صوبے کے 24 حلقوں میں پولنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے، جہاں ساڑھے 9 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کر رہے ہیں۔
صوبے میں پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے ہیں۔ مجموعی طور پر 900 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں سیکیورٹی کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔ (349 حساس اور 551 انتہائی حساس، کسی بھی ممکنہ کشیدگی کو روکنے کے لیے 15 ہزار سیکیورٹی اہلکار الرٹ ہیں۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے رینجرز اور جی بی اسکاؤٹس کے ہمراہ پنجاب اور سندھ پولیس کے دستے بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
انتخابی شکایات اور مانیٹرنگ کے لیے چیف الیکشن کمشنر کے دفتر میں قائم مرکزی کنٹرول روم فعال ہو چکا ہے، جو ہر لمحہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔
میدان میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور 400 سے زائد آزاد و جماعتی امیدوار مدمقابل ہیں، اور اب تک کے موصولہ اطلاعات کے مطابق پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔
گلگت بلتستان میں اقتدار کی جنگ؛ 900 پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی ہائی الرٹ، ووٹنگ جاری
09:45 AM, 7 Jun, 2026