گلگت بلتستان کا تاج کس کے سر سجے گا؟ 24 حلقوں میں پولنگ شروع، ساڑھے 9 لاکھ ووٹرز کا امتحان

09:20 AM, 7 Jun, 2026

گلگت:گلگت بلتستان میں سیاسی اقتدار کی جنگ اپنے آخری اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے تیز رفتاری سے شروع ہو گیا ہے جو شام تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔
صوبے کے تمام 24 حلقوں میں ساڑھے 9 لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کر کے گلگت بلتستان کے مستقبل کا فیصلہ کر رہے ہیں۔میدان میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور آزاد امیدواروں سمیت 400 سے زائد امیدوار آمنے سامنے ہیں، جس کی وجہ سے کئی حلقوں میں سخت اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔
صبح سویرے ہی مختلف اضلاع کے پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا، جہاں نوجوانوں اور بزرگوں کا جذبہ دیدنی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عوام بلا خوف و خطر اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں۔

مزیدخبریں