اسلام آباد: عالمی اقتصادی اتحاد برکس (BRICS) کے رکن ممالک بھارت کو اتحاد سے نکالنے پر سنجیدہ غور کر رہے ہیں، جس کی جگہ انڈونیشیا کو شامل کرنے کی تجویز بھی زیرِ بحث ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین، روس اور برازیل اس حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں جبکہ بھارت کی پاکستان کے خلاف بلاجواز جارحیت اور “آپریشن سندور” کی ناکامی نے اسے عالمی تنہائی کی طرف دھکیل دیا ہے۔
برکس کے رکن ممالک بھارت کو ایک “منفی بلاک” تصور کرتے ہیں جو اتحاد کے مشترکہ اہداف میں رکاوٹ ہے۔ چین اور بھارت کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی اور نظریاتی اختلافات برکس اتحاد کو تقسیم کی راہ پر لے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، روس اور چین اب جنوبی ایشیا میں بھارت کے بجائے انڈونیشیا کو زیادہ قابل اعتماد شراکت دار سمجھتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر بھارت کو اتحاد سے نکالا گیا تو یہ نہ صرف اس کی سفارتی شکست ہوگی بلکہ جنوبی ایشیا میں اس کے اثر و رسوخ میں بھی کمی آئے گی۔