کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں منگل کے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 143 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 72 ہزار 887 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی، جس سے مقامی صرافہ بازار میں مسلسل دوسرے دن بھی قیمتوں میں تنزلی کا رجحان برقرار رہا۔