کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف اب فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی، ذخیرہ اندوزوں کو پہلے بھی خبردار کیا جا چکا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پولیس گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گندم کے معاملے پر وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر جامع پالیسی تشکیل دینا چاہتے ہیں تاکہ گندم کی فراہمی اور قیمتوں سے متعلق مسائل کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔