یمنیٰ زیدی رونالڈو کا آخری ورلڈ کپ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئیں

03:44 PM, 7 Jul, 2026

نیو  یارک : پاکستان کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی ان دنوں امریکا میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ چھٹیاں گزار رہی ہیں، جہاں ان کا خاندان مقیم ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے فیفا ورلڈ کپ کے پرتگال اور اسپین کے درمیان کھیلے گئے اہم میچ میں اسٹیڈیم جا کر شرکت کی۔ یہ مقابلہ خاص اس لیے بھی رہا کہ فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ورلڈ کپ کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا، کیونکہ پرتگال ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

یمنیٰ زیدی نے اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں بتایا کہ انہیں فٹبال کی صرف "10 فیصد" سمجھ ہے، لیکن اس کے باوجود اسٹیڈیم کا پُرجوش ماحول اور اپنے خاندان کے ساتھ یہ یادگار لمحہ انہوں نے خوب انجوائے کیا۔

مزیدخبریں