میکسیکو:فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں اسپین اور بیلجیم نے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال اور امریکا کی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔
پرتگال اور اسپین کے درمیان کھیلے گئے مقابلے میں اسپین نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کا واحد گول میکائیل میرینو نے 90ویں منٹ میں کرکے اپنی ٹیم کو اگلے مرحلے میں پہنچا دیا۔
شکست کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈکپ سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ کیریئر کے آخری ورلڈکپ کو یادگار بنانے کی کوشش میں ناکامی پر رونالڈو جذباتی ہوگئے اور نم آنکھوں کے ساتھ میدان سے باہر چلے گئے۔
دوسرے مقابلے میں بیلجیم نے امریکا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کرلی۔