واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ کشیدگی کے بجائے معاہدے کو ترجیح دیتا ہے اور واشنگٹن ایران میں رجیم چینج نہیں چاہتا۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا عسکری لحاظ سے ایران کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، تاہم ان کی ترجیح تنازع کے بجائے سفارتی حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور تہران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
امریکی صدر نے روس۔یوکرین جنگ پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور امید ہے کہ جلد اس تنازع کے حل کی جانب پیش رفت ہوگی۔