سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت؛ تہران کے بعد قم میں بھی نمازِ جنازہ ادا

10:15 AM, 7 Jul, 2026

تہران: سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تعزیتی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ تہران کے بعد مقدس شہر قم میں بھی ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں عوام، مذہبی شخصیات اور حکومتی نمائندوں نے شرکت کی۔

سابق سپریم لیڈر کا جسدِ خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے قم منتقل کیا گیا، جہاں ان کی آخری زیارت کے لیے شہریوں کا جمِ غفیر امڈ آیا۔ شہر کی مختلف شاہراہوں پر سوگواروں کی بڑی تعداد موجود رہی اور فضا نوحہ و دعا سے گونجتی رہی۔

ایرانی حکام کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا بھی لے جایا جائے گا، جبکہ 9 جولائی کو مشہد میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

مزیدخبریں